ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا لاہورمیں چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس،پتوکی کے قریب گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس بھی لے لیا

datetime 26  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہورمیں مغل پورہ کے علاقے مومن پورہ میں مکان کی چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب

سردار عثمان بزدارنے پتوکی کے قریب گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او قصور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے فائرنگ سے میاں بیوی اور بیٹی کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسو س کا اظہار کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…