بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

حکومت کا بڑا فیصلہ، پاسپورٹ سے پروفیشن کا خانہ ختم،سرکاری ملازمین کو مزید2مہینے کی مہلت دے دی گئی

datetime 26  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے پاسپورٹ سے پیشے کا خانہ ختم کردیا اور سرکاری ملازمین کے پاسپورٹ کی ایمنسٹی اسکیم میں دو ماہ کی توسیع کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے پاسپورٹ سے پروفیشن کا اندراج ختم کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے پاسپورٹ کی اسکیم میں 2ماہ کی توسیع کردی۔

وفاقی کابینہ نے پاسپورٹ سے پیشے کا خانہ ختم کرنے اور  پرائیویٹ پاسپورڈ کے حامل سرکاری ملازمین کے لئے کوائف اور پاسپورٹ کے اندراج کی تاریخ میں دو ماہ کی توسیع کی منظوری دی، ملازمین کیلئے کوائف کے اندراج میں توسیع 25 جولائی سے دو ماہ کے لئے ہوگا۔پروفیشن کا کالم ختم کرنے کے باوجود سرکاری ملازمین کو اپنے محکمہ کا این او سی لازمی جمع کرواناہوگا، این او سی اجراء کا مقصد سرکاری ملازمین کے بائیو ڈیٹا میں سرکاری ملازمین کا اندراج ہے۔کوائف میں اندراج کی توسیع کے لئے پہلے سے کئیگئے فیصلہ کے مطابق 5 ہزار اضافی فیس کی ادائیگی کی شرط بدستور لاگو رہے گی جبکہ یرون ملک مقیم سرکاری ملازمین کے لئے بھی یہی شرائط لاگو ہوں گی،دو ماہ کے اندر سرکاری ملازمین کواپنا پروفیشن ظاہر کر ناہوگا ورنہ نومبر کے بعد سرکاری ملازمین کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، پروفیشن کاخانہ ختم کرنے کا اطلاق سرکاری ملازمین پر نہیں ہوگا۔پرائیویٹ پاسپورٹ کے حامل سرکاری ملازمین کے لئے پروفیشن کی تبدیلی پر مبنی اندراج کے لئے تین ماہ مدت کا اطلاق 21 اپریل 2019 سے کیاگیاتھا۔  نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے پاسپورٹ سے پروفیشن کا اندراج ختم کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے پاسپورٹ کی اسکیم میں 2ماہ کی توسیع کردی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…