منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عیدالاضحی کب ہو گی ؟ وفاقی وزیرفواد چوہدری نے بالآخر حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

datetime 26  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) عیدالاضحیٰ کے حوالے سے محکمہ موسمیات اور وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مختلف تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ذوالحج کا چاند 2 اگست کو نظر آئے گا

جبکہ عیدالاضحیٰ 13 اگست کو ہو گی۔جبکہ اس سے قبل فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ ہجری کیلنڈر کے مطابق عیدالاضحیٰ پیر 12 اگست 2019 کو ہو گی جبکہ محرم اتوار یکم ستمبر2019 کو ہو گا۔اس کے برعکس محکمہ موسمیات کے مطابق یکم اگست کو 8 بج کر 12 منٹ پر چاند پیدا ہونا شروع ہوجائے گا اور 2 اگست کو عید الاضحیٰ کا چاند دیکھا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 2 اگست کو ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم اس وقت چاند کی عمر 35 گھنٹے 29 منٹ ہوگی اور یہ 53 منٹ تک افق پر دیکھا جائے گا۔واضح رہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے تیار کردہ ایپ پر اگلے پانچ برسوں کا قمری کیلنڈر دیکھا جا سکتا ہے، اس سے قبل عید الفطر کا دن اور تاریخ بھی اسی کیلنڈر کے مطابق درست ثابت ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…