کراچی(این این آئی)میری ٹائم انفارمیشن سینٹر نے بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا ہے اور کہاہے کہ28سے 30جولائی کے دوران کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور میرپور ، خاص میں بارش کا امکان ہے، بارشوں سے کراچی میں اربن فلڈ کی صورتحال بھی پیداہوسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق میری ٹائم انفارمیشن سینٹر نے بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کرتے ہوئے جے ایم آئی سی سی نے متعلقہ محکموں کو صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کے وسط اور اپر جنوبی حصے میں مون سون سسٹم کے
تحت تیزبارش متوقع ہے اور 28 سے 30جولائی کے دوران کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور میرپور خاص میں بارش کا امکان ہے۔میری ٹائم انفارمیشن سینٹرکے مطابق بھارت کے شہر راجھستان میں ہواکاکم دبائوبنے گا ، بارشوں سے کراچی میں اربن سیلاب کی صورتحال بھی پیداہوسکتی ہے جبکہ تیز بارشوں سے قلات، سبی اور ژوب ڈویژن میں سیلاب کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راجستھان سے آنے والابارش کا نظام27 جولائی کوکراچی میں داخل ہوگا، نظام کے باعث کراچی میں 28 سے 30 جولائی کے دوران موسلادھار بارش ہوگی۔