پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

’’عید الاضحی کب ہو گی ؟محکمہ موسمیات اور فواد چوہدری نے مختلف تاریخیں بتا دیں‘‘

datetime 26  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)عیدالاضحی کے حوالے سے محکمہ موسمیات اور وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مختلف تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں ذوالحج کا چاند 2 اگست کو نظر آئے گا جبکہ عیدالاضحی13اگست کو ہو گی۔اس سے قبل فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ ہجری کیلنڈر کے مطابق عیدالاضحی پیر 12 اگست 2019 کو ہو گی جبکہ محرم اتوار یکم ستمبر2019 کو ہو گا۔اس کے برعکس محکمہ موسمیات کے مطابق یکم اگست کو8بج کر 12 منٹ پر چاند پیدا ہونا شروع ہوجائے گا

اور 2 اگست کو عید الاضحی کا چاند دیکھا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق2 اگست کو ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم اس وقت چاند کی عمر 35 گھنٹے 29 منٹ ہوگی اور یہ 53 منٹ تک افق پر دیکھا جائے گا۔2 اگست کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالاضحی 13 اگست کو منائی جائے گی۔یاد رہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے تیار کردہ ایپ پر اگلے پانچ برسوں کا قمری کیلنڈر دیکھا جا سکتا ہے، اس سے قبل عید الفطر کا دن اور تاریخ بھی اسی کیلنڈر کے مطابق درست ثابت ہوئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…