اسلام آباد (آن لائن ) وزیراعظم عمران خان سے ممکنہ این آر او کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول زرداری امریکہ پہنچ گئے جہاں وہ فائیو سٹار ہوٹل میں قیام کریں گے
عمران خان کے امریکہ کے دورہ سے قبل بلاول امریکہ میں این آر او کی کوشش کے لیے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بلاول زرداری گذشتہ روز نیو یارک پہنچے ، جہاں وہ نیویار ک کے فورسیزن ہوٹل میں قیام کریں گے بلاول زرداری فلائٹ EK203 کی فرسٹ کلاس میں نیو یارک پہنچے۔ ذرائع نے بتایا کہ بلاول زرداری وزیراعظم عمران خان کے دورہ سے قبل امریکہ اس لئے گئے تا کہ اپنے والد اور سابق صدر آصف زرداری کو جیل سے نکلوائیں۔اس ضمن میں حسین حقانی نے بلاول کی امریکیوں سے ملاقاتیں طے کر رکھی ہیں۔ بلاول زرداری ممکنہ این آر او کی کوشش کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے امریکہ جانے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ و ہ چاہتے ہیں کہ امریکہ میں کسی تھرڈ پارٹی کے ذریعے عمران خان سے این آر او لینے کی کوشش کی جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ این آر او کے حوالے سے امریکہ میں مقیم پیپلز پارٹی کے کارکنان میں باز گشت سنائی دی ہے۔