بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

جس ملک میں منصف کا قلم خرید لیا گیا اور دباؤ ہو تووہ ملک نہیں چل سکتا،کسی بھی ادارے یا گھر کے دو سربراہ نہیں ہو سکتے،شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کی رہائی کا مطالبہ کر دیا

datetime 11  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکسلا (این این آئی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جس ملک میں منصف کا قلم خرید لیا گیا اور دباؤ ہو تووہ ملک نہیں چل سکتا، جج کی ویڈیو کو پانچ روز ہوگئے ہیں، نوازشریف غیر قانونی طورپر جیل میں ہیں،اگر کوئی اخلاقی جرات ہے تو نواز شریف کو رہا کریں پھر مقدمے چلتے رہیں گے،انصاف پر ڈاکہ ڈالنے اور عوام کو مہنگائی دینے والوں کے خلاف کاروائی کون کرے گا۔ جمعرات کو ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عبا سی نے کہاکہ

مہنگائی اور بے روزگاری عمران خان کے تحفے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کہتا تھا کہ کہ خزانہ خالی ہے میں کہتا ہوں کہ اسکا دماغ خالی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہاکستان کا بدتر ین دشمن بھی وہ کام نہیں کر سکتا تھا جو عمران خان.نے کیا۔انہوں نے کہاکہ مریم.نواز کا انٹرویو ٹی وی پر چلنے سے روکنے کیلئے عمران خان.میٹنگ کر تا ہے۔انہوں نے کہاکہ آج تک ہا کستان.میں اتنا بزدل وزریراعظم نہیں آیا۔انہوں نے کہاکہ کابینہ کو آئین کا ہی نہیں پتہ اس میں بات ہورہی ہے کہ کس طرح سنیٹر خریدے جائیں۔انہوں نے کہاکہ مسائل حل اور ملک چلا نے کے لئے ہمت کی ضرورت ہوتی ہے۔جس ملک میں انصاف نہ ہو وہ ملک نہیں چل سکتا۔منصف کا قلم خرید لیا گیا دباؤ دیا گیا ملک نہیں چل سکتا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری ان عدالتوں کی حقیقت سامنے آچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ویڈیومیں منصف کہہ رہا.ہے کہ مجھ سے بڑا ظلم ہو اہے۔ انہوں نے کہاکہ پا نچ روز ہو گئے نواز شریف غیر قانونی طور پر جیل میں ہیں اگر کوئی اخلاقی جرات ہے تو نواز شریف کو رہا کریں پھر مقدمے چلتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ انصاف پر ڈاکہ ڈالنے اور عوام کو مہنگائی دینے والوں کے خلاف کاروائی کون کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ وزیرصحت تین ارب روپے کھا جر مفرور ہو گیا اسے کوئی نہیں ہو چھتا۔ انہوں نے کہاکہ 10 ماہ میں مہنگائی کا طوفان کیسے آگیا،نواز زریف عوام کی جنگ لڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ

اللہ کی ذات دیکھ رہی ہے اس عذاب سے آپ گھبرائیں جو آپ پر آنے والا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وقت آئے گا کہ ہمیں باہر نکلنا پڑے گا۔احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپکے پاس آنے کا مقصد قائد میاں محمد نواز شریف کا پیغام پہنچانے آئے ہیں،حکومت یا اقتدار حاصل کر نے نہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ پاکستان کے خوشحال مستقبل کی جنگ ہے۔ انہوں نے کہاکہ 72 سال میں بھارت بنگلہ دیش افغانستان آگے نکل گئے ان کی کر نسی ہاکستان سے آگے نکل گئی۔ انہوں نے کہاکہ

نیپال سری لنکا بھی آگے نکل گئے یہ مذاق کب تک چلتا رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ کیا اگلے 72 سال تک بھی یہ تماشا ہو گا اب فیصلہ بندوق کی نوک پر نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہا کستان میں ہم نے عوامی فیصلوں کو اسی طرح کچلا تو پھر ترقی نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہاکہ جب تک طاقت کی دورنگی رہے گی ملک نہیں چل سکتا،کسی بھی ادارے یا گھر کے دو سربراہ نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہاکہ عوام پاکستان کے مالک ہیں انہی مزدوتوں اور کسانوں نے ہاکستان بنا یا تھا۔ انہوں نے کہاکہ

قائداعظم کی فوج عوام تھی جس میں بڑے بوڑھے خواتین شامل تھیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ وہ لوگ تھے جنھوں نے سامراج سے ٹکر.لی جس نے بھی ہا کستان کی خدمت کی اسے کیوں ذلیل کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان عبا سی کو گیس لانے پر نیب میں بلا یا جا تا ہے،خواجہ آصف نے 12ہزار میگا واٹ بجلی ملک کو دی اسے بھی مجرم بنا دیا گیا،سعد رفیق کا کیا قصور ہے کہ ریلوے کے مردہ ادارے کو زندہ کیا۔انہوں نے کہاکہ اگر ہاکستان نے ترقی کر نی ہے تو اداروں کو.ملکر ملک کو گرداب سے نکالنا ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ اگر ہم نے ملک کو ٹھیک نہ کیا یہ سلکٹیڈ اور سلکٹیڈ مسلط ہوتے رہے تو یہ ملک ایتھوپیا سے بھی پیچھے چلا جا ئیگا۔انہوں نے کہاکہ اب فیکٹریاں کارخانے بند ہورہے ہیں مہنگائی کا طوفان ہے،عمران خان کہتا ہے کہ سینٹ کا چیئر مین نہیں چلنا دیتے۔ انہوں نے کہاکہ سینٹ میں اکژیت کا چیئرمین بلوچستان سے ہو گا، انہوں نے کہاکہ اللہ کی ذات بے نیاز ہے اس نے اس جج سے وہی گواہی دلوائی جس نے غلط فیصلہ کیا تھا۔مریم اورنگزیب نے خطاب کرئے ہوئے کہاکہ ٹیکسلا میں

نواز شریف کے شیرو کو سلام،پانچ روز سے مختلف مقامات پر ہونے والے کنونشن میں ایک ہی نعرہ ہوتا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف۔ انہوں نے کہاکہ نالائق اور سلیکٹڈ وزیراعظم حکومت چلانے کے لئے نوازشریف کو جیل میں ڈالناپڑا۔ انہوں نے کہاک پانچ روز قبل خود تسلیم کیا کہ نواز شریف کے خلاف ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی،خود جج نے تسلیم کیا کہ اس پر دباؤ ڈالاگیا،احتساب کے نام پر ن لیگ کے اہم لیڈر کو گرفتار کر کے اب دھمکیاں دی جاتی ہیں کہ احسن اقبال کو گرفتار کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ نیب کو کے پی کے کی میٹرو نظر نہیں آتی۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ کے لیڈران کوگرفتار کر کے حکومت ہماری آواز دبانا چاہتی ہے،نیب کو علیمہ باجی نظر نہیں آتی، جہانگیر ترین نظر نہیں آتاانہوں نے کہاکہ نیب کو صرف پاکستان کو دیے گئے منصوبے نظر آتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…