ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

جمعیت علماء اسلام (ف) بھی تاجروں سے مل گئی، اہم اعلان کر دیا

datetime 11  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) جے یو آئی (ف)کے سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے تاجروں کی جانب سے دی گئی تیرہ جولائی کی ہڑتال کی حمایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں جیلوں سے نہ ڈرایا جائے، ایم ایم اے جلد انشاء اللہ اسلام آباد کا رخ کریگی،25 جولائی کو اپوزیشن جماعتیں یوم سیاہ منائیں گے،15 جولائی کو اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس اسلام آباد میں بلائینگے،قوم 25 جولائی کو متحدہ اپوزیشن کی آواز بنے۔

جمعرات کو جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں بدترین دھاندلی ہوئی تھی۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کے اصرار پہ ہم نے حلف اٹھایا، اپوزیشن جماعتیں غلط فہمی کی بنیاد پہ مصلحت پسندی کا شکار تھی۔ انہوں نے کہاکہ اب اپوزیشن جماعتیں ملک پہ تحریک چلانے پر متفق ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے ملک بھر میں ملین مارچ کئے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ ہر ملین مارچ میں لاکھوں لوگ شریک ہوئے، آج فہرستیں بن رہی ہے ہمارے کارکنوں کی، حکومت ہمارے لاک ڈاؤن سے خوفزدہ ہوگئے ہیں۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ ان کو شاید جمعیت کی تاریخ کا علم نہیں، ہماری ماضی قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں خود ایک سال قید بامشقت اور کوڑوں کی سزا کاٹ چکا ہوں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں جیلوں سے نہ ڈرایا جائے۔انہوں نے کہاکہ ایم ایم اے انشاء اللہ جلد اسلام آباد کا رخ کریگی۔ انہوں نے کہاکہ 25 جولائی کو اپوزیشن جماعتیں یوم سیاہ منائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ 15 جولائی کو اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس اسلام آباد میں بلائینگے۔ انہوں نے کہاکہ 25 جولائی کو پشاور میں جبکہ 28 جولائی کو کوئٹہ میں تاریخ ساز ملین مارچ منعقد کرینگے۔انہوں نے کہاکہ جب سے موجودہ حکومت آئی ہے انہوں نے میڈیا پر وار کیا ہے اشتہارات بند کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ

میڈیا چینلز پہ پابندی اور ٹی وی اینکرز کو دھمکیاں اور گالیاں دی جارہی ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ اس طرح کے حالات ہم نے مارشل لاء کے دور میں بھی نہیں دیکھے، کب تک میڈیا کی زبان بندی کی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں بے روزگاری حد سے بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک کروڑ نوکریوں کے دعویدار، نوکریاں چھین رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پچاس لاکھ گھر کے دعویدار ایک گھر نہ بناسکے۔ انہوں نے کہاکہ صنعتکار اور ٹرانسپورٹرز ہڑتال پہ ہے،

روز بروز مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ ملک بھر تاجر برادری سراپا احتجاج ہے، 13 جولائی کو جمعیت اور متحدہ اپوزیشن تاجروں کے ہڑتال کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جنہوں نے مجودہ حکومت کو سلیکٹ کیا انکو بھی کوئی شرمندگی نہیں کم ازکم انکو تو شرمندگی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ قوم 25 جولائی کو متحدہ اپوزیشن کی آواز بنے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…