اسلام آباد (این این آئی)پارلیمنٹ ہاؤس میں بلاول بھٹو ز داری اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کے درمیاں دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ منگل کو بلاول بھٹو زرداری نے فواد چوہدری سے مکالمہ کیا کہ میرے بھائی کہاں بھاگ رہے ہیں، فواد چوہدری نے جواب دیاکہ میں آپ کیلئے راستہ صاف کررہا ہوں، بلاول بھٹو اور فواد چوہدری ایک دوسرے سے گلے ملے، اس موقع پربلاول بھٹو اور فواد چوہدری نے مسکراتے ہوئے ایک دوسرے سے خیریت دریافت کی۔