جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

80ء کی دہائی میں امریکہ جانیوالے معروف پاکستانی بزنس مین نے امریکہ چھوڑ کر اپنا کاروبار پاکستان منتقل کرنے کا اعلان کر دیا

datetime 23  جون‬‮  2019 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) 80ء کی دہائی میں امریکہ جانے والے معروف پاکستانی بزنس مین سید سیف الدین نے امریکہ چھوڑ کر اپنا کاروبار پاکستان منتقل کرنے کا اعلان کر دیا، حکومت کی معاشی پالیسیوں کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق 80ء کی دہائی میں

امریکہ جانے والے پاکستانی سید سیف الدین نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد سے ملاقات کی اور اپنا کاروبار پاکستان منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔ سید سیف الدین نے تحریک انصاف کی قیادت، منشور اور وفاقی حکومت کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے 1984ء میں پاکستان چھوڑ کر گیا اور پھر امریکہ میں 35 برس تک مقیم رہا اور دن رات محنت کرکے کاروبار کھڑا کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ قیام کے دوران لاطینی امریکہ سمیت 58 ممالک اور ان کے نظام کو قریب سے دیکھا، اپنے ملک سے دور رہتے ہوئے پاکستان کے بگڑتے حالات پر تشویش رہتی تھی۔ سید سیف الدین نے کہا کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد حالات تیزی سے بہتری کی جانب جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی اپیل پر پاکستان میں اپنا پورا کاروبار منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کرپشن کے خاتمے اور بہترین معاشی پالیسیوں سے دنیا بھر میں رہنے والے مجھ جیسے لاکھوں پاکستانیوں کو مثبت پیغام بھیجا ہے، سید سیف الدین نے کہاکہ اپنا سارا کاروبار پاکستان منتقل کرکے ملکی معیشت کی ترقی میں حصہ لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بطور سرمایہ کار ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، انہوں نے دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری پر غور کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…