اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں واقع بحریہ آئیکون ٹاور کو جنوبی ایشیا کی بلند ترین عمارت قرار دے دیا گیا، بحریہ ٹاؤن کی جانب سے تیار کی جانے والی یہ 88 منزلہ عمارت پاکستان کی بھی سب سے بلند عمارت ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے میزبان جنید سلیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں بلند و بالا عمارتوں کی تعداد کے معاملے میں پاکستان بھارت اور سری لنکا
سے پیچھے ہے، پاکستان میں بلند عمارتوں کی تعداد کافی کم ہے جبکہ بھارت اور سری لنکا اس معاملے میں پاکستان سے کہیں آگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بلند و بالا عمارتوں کی تعداد کے معاملے میں تو پیچھے ہیں لیکن حال میں کراچی میں بحریہ ٹاؤن کی جانب سے تعمیر ہونے والی عمارت 88 منزلوں پر مشتمل ہے اور بحریہ آئیکون ٹاور اس وقت جنوبی ایشیا کی بلند ترین عمارت ہے۔