اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا فضل الرحمان نے آل پارٹیز کانفرنس 26 جون کو بلانے کا اعلان کر دیا، اے پی سی بلانے کا فیصلہ تمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا گیا، اے پی سی میں حکومت مخالف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا جائے گا، آل پارٹیز کانفرنس 26 جون کو دن گیارہ بجے اسلام میں طلب کی گئی ہے، اس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے، اے این پی، جماعت اسلامی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے قائدین شریک ہوں گے۔ اے پی سی میں بلاول بھٹو اور شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔ اے پی سی
میں چیئرمین سینٹ کی تبدیلی پر بھی بات ہو گی۔اے پی سی میں حالیہ بجٹ پر پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی،ملاقات میں لیاقت بلوچ،مولانا عبدالغفور حیدری اور میاں اسلم بھی شریک ہوئے،ملاقات اسلام آباد میں میاں اسلم کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال،اپوزیشن کی مجوزہ اے پی سی کی تاریخ، مقام اور ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔