اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں چین کے سفیر ژائو جنگ نے کہا ہے کہ پاکستان کا پرائیویٹ سیکٹر بہت ایکٹو ہے جو چین کے بزنس سیکٹر کیساتھ تعاون کر سکتا ہے ،پاکستان کا روشن ہے ،چین کے بزنس مین کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے ،ہم دوطرفہ تعلقات کو فروغ دیں گے ۔ جمعہ کو سی پیک کے تحت ریجنل کوآپریشن اور صنعتی ترقی پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر ژائو جنگ نے کہاکہ پاکستان اور چین کے تعلقات سات دہائیوں پر مشتمل ہیں،پاکستان کے لوگ چائنیز سے بہت تعاون کر تے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنی پالیسیز
اور اداروں کی ری سٹرکچرنگ کی طرف گامزن ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا پرائیویٹ سیکٹر بہت ایکٹو ہے جو چین کے بزنس سیکٹر کیساتھ تعاون کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چھ سال سے سی پیک کے تحت انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر بہت کام ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کے تحت پاکستان کی معاشی ترقی میں کام ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چین کے بزنس مین کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے ہم دوطرفہ تعلقات کو فروغ دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے ،ہم پاکستان کو ریجنل کنکٹیویٹی کا مرکز دیکھنا چاہتے ہیں۔