بیٹے نہیں تو کیا ہوا۔۔۔!!! 6بیٹیوں کے باپ رکشہ ڈرائیور نے بیٹیوں کو تعلیم دلوا کر سب کیلئے اعلیٰ مثال قائم کردی‎

20  جون‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے شہری نے اپنی بیٹیوں کو تعلیم دلوا کر اعلیٰ مثال قائم کردی، سوشل میڈیا پر ایک ایسے رکشہ ڈرائیور کی کہانی وائرل ہورہی ہے جس نے 6 بیٹیاں ہونے کے باوجود تمام بیٹیوں کو تعلیم دلوائی جبکہ ایک بیٹی تو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے آئی بی اے میں زیر تعلیم ہے۔ رکشہ ڈرائیور امجد نے اپنی بیٹیوں کو تعلیم دلوا کرخوب پذیرائی حاصل کی ۔

کراچی کا رہائشی رکشہ ڈرائیور امجد اپنے رکشہ پر پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کر کے اپنی بیٹیوں کے تعلیمی اخراجات اٹھا رہا ہے اور امجد کے اس اقدام نے ثابت کر دیا کہ بیٹیاں بھی کسی بیٹے سے کم نہیں ہیں اور ان کو بھی ان کے بنیادی حقوق فراہم کیے جانے چاہئیں۔6 بیٹیاں ہونے کے باوجود امجد نامی باہمت باپ کبھی مایوس کا شکار نہیں ہوا۔ امجد کا کہنا تھا کہ لوگ اکثر میرا مذاق اڑاتے تھے لیکن میں چاہتا تھا کہ میری بیٹیاں بھی معاشرے میں سر اٹھا کر جی سکیں۔ کافی لوگوں کے لیے یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ میری بیٹیاں اعلیٰ یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ امجد کا کہنا تھا کہ میری ایک بیٹی مسکان آئی بی اے میں زیر تعلیم ہے۔امجد نے بتایا کہ 6 بچیوں کو تعلیم دلوانا اتنا آسان نہیں تھا لیکن میں نے یہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کو ممکن بنایا۔ لوگوں نے میرا کافی مذاق اڑایا کہ لڑکیوں کو بیاہ کر رخصت کرنا ہوتا ہے لہٰذا اپنی کمائی بیٹیوں کی پڑھائی پر خرچ نہ کرو، لیکن آج اللہ کے کرم سے میری بیٹیاں اچھی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الحمد للہ ! مجھے اپنی بیٹیوں پر فخر ہے ۔سوشل میڈیا صارفین نے امجد کے عزم و ہمت کو سراہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…