جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

ریل گاڑیوں کے پٹری سے اترنے کے بڑھتے واقعات،آخر وجہ کیا ہے؟ماہرین نے بتادیا

datetime 20  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ریل گاڑیوں کے پٹری سے اترنے کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا، بڑھتے واقعات نے ریلوے انتظامیہ کے سر چکرا دیئے، صرف ایک ماہ کے دوران ریل گاڑیوں کے پٹری سے اترنے کے واقعات میں اضافہ ہواجس کے باعث ٹرینوں کا شیڈول بھی تاحال متاثر ہے۔محکمہ ریلوے کے دعوے ہزار مگر نتیجہ صفر ہے ، ٹرینوں کے پٹری سے اترنے کے بڑھتے واقعات

بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کی نفی کرنے لگے۔گزشتہ ایک ماہ کے دوران متعدد ریل گاڑیاں اپنے ٹریک سیاترگئیں، حادثات کے بعد ٹرینوں کا شیڈول بھی بحال نہ ہوسکا۔سکھر ڈویژن میں مال گاڑی کی ڈی ریلمنٹ سے ٹرین آپریشن بری طرح متاثر ہوا تو گوجر خان میں جعفر ایکسپریس کی دو بوگیوں کو ٹریک نے قبول نہ کیا۔کراچی سے لاہور آنیوالی شاہ حسین ایکسپریس بھی فیصل آباد کے قریب لرکھڑا گئی اوراس کی بوگیاں نیچے اترگئیں۔صرف یہی نہیں، کراچی سے رخت سفر باندھی قراقرم ایکسپریس فیصل آباد میں اور بھکر کے قریب تھل ایکسپریس پاور وین سمیت چھ بوگیاں لیے پٹری سے اتر گئیں۔سکھر ڈویژن میں پڈعیدن اسٹیشن کے قریب سندھ ایکسپریس کو بھی ٹریک پسند نہ آنے سے ڈی ریلمنٹ کا سامنا رہا۔رواں ماہ 16 جون کو روہڑی ریلوے اسٹیشن میں مال گاڑی کی بوگیاں پٹری سے اتری۔ ڈی ریلمنٹ کے بڑھتے واقعات نے ریلوے پر سفر کرنے والوں کی حفاظت پر بھی سوالیہ نشان لگادیا، حادثات کی بڑی وجہ ناقص ٹریک اور ٹرینوں کی مسلسل آمدورفت بھی اور ریسٹ نہ دینا بھی ہے ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…