پشاور (این این آئی)صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ سوات جلدی پہنچنے کیلئے سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے پرغور کر رہے ہیں، جیسے ہی معاہدہ مکمل ہوا ہیلی کاپٹرسروس شروع کردیں گے۔ ایک انٹرویومیں ہیلی کاپٹر سروس سے اسلام آباد سے دوگھنٹے میں سوات پہنچا جاسکے گا، لاہورسے بھی سیاح ڈھائی گھنٹے میں سوات پہنچ سکیں گے، اگرسروس کامیاب ہوئی تومزید کمپنیوں سے بھی بات کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی پوری کوشش ہے کم سے کم نرخ پر ہیلی کاپٹرسروس ملے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے ایسے اقدامات ناگزیرہیں، پاکستان خصوصا خیبرپختونخوا میں سیاحت کے بہترین مقامات ہیں، ہیلی کاپٹرسروس سے متعلق معاہدہ ابتدائی مراحل میں ہے، پوری کوشش ہوگی بیرون ملک جیسی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ سیاحت کے فروغ اورسیاحوں کوسہولتوں کے لیے اقدامات کررہے ہیں،شوکت یوسفزئی نے کہا کہ کرائے کا تعین نجی کمپنی پرہوگا، کوشش ہوگی کرایہ کم سے کم ہو، معاہدے میں سروس کے حوالے سے تمام باتیں طے ہوں گی۔