لاہور(این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ دور میں سیاستدانوں نے دونوں ہاتھوں سے خزانہ لوٹا، جس کے نتائج آج بھگت رہے ہیں، انشا اللہ اب پاکستان بہتر سمت پر چل نکلا ہے، بہت جلد اثرات سامنے آئیں گے۔وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے دوران وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ان سے اہم ملاقات کی جس میں انھیں بجٹ منظور کروانے کے لئے اپنائی گئی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے ہدایت جاری کہ پنجاب میں عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں، سب کو واضح کر دیں کہ میں کسی بھی جگہ کرپشن
برداشت نہیں کرونگا۔ عوام کا پیسہ صرف اور صرف عوام پر لگے گا، کوئی سوچے بھی نہ کہ عوام کے پیسے پر موجودہ دور حکومت میں کوئی عیاشی کرے گا۔عمران خان نے کہاکہ گزشتہ دور میں سیاستدانوں نے دونوں ہاتھوں سے خزانہ لوٹا، جس کے نتائج آج بھگت رہے ہیں، تاہم انشا اللہ اب پاکستان بہتر سمت پر چل نکلا ہے، بہت جلد اثرات سامنے آئیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کا زبردست بجٹ پیش کرنے پر حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ پنجاب میں ترقیاتی سکیموں پر فوری کام شروع کیا جائے تاکہ عوام کو اس کے نتائج مل سکیں۔