راولپنڈی (آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مسلم لیگ ن سمیت اپوزیشن جماعتوں کی حکومت مخالف ممکنہ تحریک میں بھرپور شمولیت کے لئے مسلم لیگ ن اور اس کی تمام ذیلی تنظیموں کو تیار رہنے کی ہدائیت کر دی ہے جبکہ پارٹی کے ناراض کارکنوں کو منانے کے لئے مسلم لیگ ن راولپنڈی کے صدر و سابق میئر سردار نسیم اور سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا ہے شہباز شریف بدھ کی سہ پہرسابق رکن
قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی کی رہائشگاہ آئے شہباز شریف ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں رہائی کے بعد پہلی مرتبہ حنیف عباسی کے گھر آئے اور انہیں رہائی کی مبارکباد دی اس موقع پر مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب،سابق میئر راولپنڈی سردار نسیم، مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹرمقبول احمد خان اور مقامی قیادت بھی موجود تھی جبکہ شہباز شریف کی موجودگی میں میڈیا کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی شہباز شریف نصف گھنٹہ تک حنیف عباسی کی رہائشگاہ پر موجود رہے ذرائع کے مطابق اس دوران موجودہ ملکی سیاسی صورتحال،بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اپوزیشن کی ممکنہ احتجاجی تحریک کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ شہباز شریف اپوزیشن کی ممکنہ تحریک کے حوالے سے راولپنڈی کے عوام اور سیاسی کارکنوں کی شرکت اور ردعمل کا آئیڈیا لیتے رہے شہباز شریف نے کہا کہ راولپنڈی مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے اور ہر تحریک میں راولپنڈی نے ہمیشہ صف اول کا کردار ادا کیا ہے انہوں نے مسلم لیگ ن اور اس کی ذیلی تنظیموں کے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اپوزیشن جماعتوں کی متفقہ کال کے لئے تیار رہیں انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے موجودہ ھالات میں تمام مکاتب کو مل کر ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہو گا بالخصوص لیگی کارکنان اپنے اختلافات بھلا کر پارٹی کو مضبوط بنائیں قبل ازیں شہباز شریف نے حنیف عباسی کو رہائی کی مبارکباد دیتے ہوئے پارٹی کے لئے ان کی خدمات اور قربانیوں کو سراہاشہبازشریف نے کہا کہ راولپنڈی کی تعمیرو ترقی میں حنیف عباسی کا کوئی ثانی نہیں جبکہ انہوں ایم فل مکمل کرنے پر مقبول احمد خان کو بھی مبارکباد دی۔