اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے قناعت پر مبنی زندگی بسر کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عظیم دانشور اور فلسفی خلیل جبران کے قول کا حوالہ دیا کہ زندگی خدمت کا نام ہے اور اسی میں مسرت ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ جو خلیل جبران کی بصیرت کو سمجھنا چاہتے ہیں وہ قناعت پر مبنی زندگی بسر کرنے کیلئے ان کے ان الفاظ پر غور کریں جس میں خلیل جبران نے کہا کہ ”میں سویا اور خواب دیکھا کہ زندگی خوشیوں سے بھرپور ہے۔ میں جاگا اور دیکھا کہ زندگی خدمت کا نام ہے، میں نے خدمت کی اور جانا کہ خدمت میں ہی مسرت ہے“۔