لاہور (پ ر) لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں وقت کے ساتھ ساتھ فضائی آلودگی میں بے پناہ اضافہ ہوتا چلاجارہاہے جس کے بعد کئی قسم کی بیماریاں جنم لینے کا خدشہ پیدا ہو جاتاہے جبکہ سردیوں میں سموگ کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم حکومت پنجاب کی جانب سے اسے کنٹرول کرنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پنجاب کے مختلف محکموں کی جانب سے اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کی گئی ہے اور اب محکمہ تحفظ ماحولیات نے بھی سموگ کے خاتمے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔محکمہ تحفظ ماحولیات کا کہناتھا کہ پنجاب کو سموگ فری بنانے کیلئے 9 ہزاور 460 انڈسٹریل یونٹس کا تجزیہ کیا گیا، دھواں چھوڑنے والے 724 صنعتی یونٹس کو سیل کیا گیا313دھواں چھوڑنے والے اینٹوں کے بھٹوں کو سیل کر دیاگیا۔اس کے علاوہ دھواں چھوڑنے والے گاڑیوں کیخلاف بھی بھر پور انداز میں کریک ڈا?ن کیا گیا اور 26 ہزار گاڑیوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی،فصلیں، کوڑے، ربڑ، ٹائروں، پلاسٹک اور چمڑے کو آگے لگانے والوں کیخلاف کریک ڈا?ن کیا گیا جبکہ اینٹیں بنانے والے بھٹوں میں تبدیلی لانے کیلئے خصوصی طور پر آگاہی مہم چلائی گئی اور سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔ ماحول کو محفوظ بنانے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنائی گئیں ہیں۔محکمہ تحفظ ماحولیات کا کہناتھا کہ 213روایتی اینٹوں کے بھٹوں کو تبدیل کرتے ہوئے ’زگ زیگ ٹیکنالوجی‘ کے ذریعے ماحول دوست بنایا گیا ہے۔اس کے علاوہ فضائی آلودگی کنٹرول کرنے والی ڈوائسز کا استعمال کرتے ہوئے 46 صنعتی یونٹس بھی لگائے گئے ہیں۔