لاہور(این این آئی)پنجاب اسمبلی میں دو مختلف درخواستوں کے ذریعے قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے پروڈکشن آڈر جاری کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔درخواست گزار وں کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے بعض رولز نیب اور ملکی قوانین سے متصادم ہیں۔ جسمانی ریمانڈ پر موجود ملزم کو اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت دینا قوانین کی
خلاف ورزی ہے۔ سپیکر کی جانب سے جسمانی ریمانڈ پر موجود ملزم کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کئے جا سکتے۔ پنجاب اسمبلی رولز 1997 کے تحت سپیکر کو پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا اختیار نہیں۔اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کے مطابق دوران تفتیش کسی ادارے کو مداخلت کا اختیار نہیں۔پنجاب اسمبلی کے رواں سیشن میں بجٹ پیش یا قانون سازی نہیں کی جا رہی اس لئے پروڈکشن آرڈر منسوخ کئے جائیں۔