بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

”پارلیمنٹ کو نہیں چلنے دینا“ وزیراعظم سے منسوب اس بیان کی حقیقت سامنے آ گئی

datetime 19  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریا ت ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعظم سے منسوب ”پارلیمنٹ کو نہیں چلنے دینا“کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کا آئین کی بالادستی،قانون کی حکمرانی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا،اپوزیشن عمران خان کو اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹاسکتی،گیدڑ بھبھکیاں دینے والے بجٹ کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے،غنڈہ گردی سے نہیں، آئینی اور پارلیمانی طریقے سے اپوزیشن ترامیم لائے،

ضمنی ویج بورڈ ایوارڈ مکمل مشاورت سے تیار کیا گیا،تحریک انصاف کا نئے پاکستان کی تکمیل کا وعدہ پورا ہوگا۔ بدھ کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحافتی تنظیموں کی دن رات کاوشوں کو سراہتی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ صحافیوں کی کوششیں رنگ لائی ہیں،حکومت صحافیوں کیلئے 8ویں ضمنی ویج بورڈ کا اعلان کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ضمنی ویج بورڈ ایوارڈ مکمل مشاورت سے تیار کیا گیا،تحریک انصاف کا نئے پاکستان کی تکمیل کا وعدہ پورا ہوگا۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہاکہ معاون خصوصی نے سپیشل گریڈ میں 125فیصد اضافے کیساتھ 8500روپے کا اعلان کیا،معاون خصوصی اطلاعات نے 5سے 8گریڈ ملازمین کیلئے 5ہزار روپے اضافے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ اشتہارات میں ایڈورٹائزنگ ایجنسی کا حصہ 15فیصد ہے،اخبارات اور چینل کا اشتہارات میں حصہ 85فیصد ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ چیک ایڈوٹائزنگ ایجنسی کے نام بنتا ہے،آئندہ بجٹ میں میڈیا کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کرینگے۔انہوں نے کہاکہ مستقل ویج بورڈ کے اعلان کیلئے باقاعدہ کمیٹی بنائی جائیگی،صحافیوں کی ملازمت سکیورٹی کے حوالے سے متعلقہ وزارت سے ملکر پالیسی تیار کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان سیاسی تجربہ گاہ بنا رہا،دو سیاسی جماعتوں کی باریاں لگتی رہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ قو می اسمبلی کے اجلاس میں شہباز شریف نے وہی روایتی کارنامہ کیا،شہباز شریف کی تقر یر تیسرے دن میں داخل ہوئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ قوم کو مبارک ہو شہباز صحتیاب ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ کوئی عمران خان کو اپنے مشن سے نہیں ہٹا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ

بعض میڈیا ایسی خبریں چلارہی ہے کے وزیراعظم نے کہا ہے پارلیمنٹ کو نہیں چلنے دینا،میں ایسی خبروں کی تردید کرتی ہو ں۔ انہوں نے کہاکہ پروڈکشن آڈر کا معاملہ اسپیکر سے پوچھیں۔انہوں نے کہاکہ جو فرنٹ پر آکر فائٹ کرتا ہے اسے ڈرنا نہیں چاہیے۔انہوں نے کہاکہ مجھ میں ہر قسم کی حملوں کا مقابلہ کرنے کی سکت ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام نے دونوں جماعتوں کو مسترد کرکے عمران خان کو چنا ہے،عمران خان اور پاکستان لازم وملزوم ہیں۔معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے کہاکہ

اپوزیشن کے بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈے کی تردید کرتی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا آئین کی بالادستی،قانون کی حکمرانی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن عمران خان کو اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹاسکتی،گیدڑ بھبھکیاں دینے والے بجٹ کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بجٹ نہیں رکے گا،اسے عوامی نمائندے پاس کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ پرامید ہوں کہ اپوزیشن عوام سے اپنا ناطہ نہیں توڑیگی۔ انہوں نے کہاکہ غنڈہ گردی سے نہیں، آئینی اور پارلیمانی طریقے سے اپوزیشن ترامیم لائے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…