ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

گرفتاری سے بچنے کیلئے اسحاق ڈار نے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے، برطانیہ میں سیاسی پنا ہ کی کوششیں تیز، برطانوی ہوم آفس پہنچ گئے

datetime 19  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے ہیں، انہوں نے سیاسی پناہ کے حصول کے لیے برطانیہ میں کوششیں تیز کر دی ہیں، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ مطابق سیاسی پناہ کی درخواست کا انٹرویو دینے کے لیے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار برطانوی ہوم آفس گئے۔ یاد رہے کہ اکتوبر 2018ء میں بھی اسحاق ڈار نےبرطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دی تھی۔ انہوں نے اب دوبارہ سیاسی پناہ کے لیے درخواست دائر کی ہے، وزیراعظم کے احتساب کے مشیر شہزاد اکبر نے گزشتہ روز کہا تھا کہ پاکستان اور برطانوی حکومت کے درمیان اسحاق ڈار

کی گرفتاری اور حوالگی کا معاہدہ طے پا چکا ہے، اسحاق ڈار نے گرفتاری سے بچنے کے لیے دوبارہ سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے، دوسری جانب احتساب عدالت نے سابق وزیر اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں مقدمے کا تصدیق شدہ ریکارڈ طلب کر تے ہوئے ملزمان کو کال اپ نوٹسز کا اصل تصدیق شدہ ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔بد ھ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی۔ دور ان سماعت تفتیشی افسر نادر عباس کا بیان مکمل ریکارڈ نہ ہوسکا،آئندہ سماعت پر بھی تفتیشی افسر کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ بعد ازاں کیس کی مزید سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…