ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

حکومتی وزراء کس حیثیت سے نیب کے پی آر او کا کردار ادا کر رہے ہیں؟ اگر نیب نے جانبداری ترک نہ کی تو یہ کام کریں گے، اے این پی نے اعلان جنگ کر دیا

datetime 19  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ نا اہل، کرپٹ اور سیاست سے نا بلد حکومتی ممبران اپوزیشن ارکان کو دھمکیوں سے مرعوب نہیں کر سکتے، صوبائی حکومت کے ترجمان کو اپوزیشن ممبران کے گرفتاریوں بارے کہاں سے الہام ہونے لگا ہے؟ میڈیا پر حکومتی ترجمان شوکت یوسفزئی کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی وزراء کس حیثیت سے نیب کے پی آر او کا کردار ادا کر رہے ہیں؟

اگر واقعی نیب ایک آزاد اور غیر جانبدار ادارہ ہے تو حکومت کے وزراء کو اس ادارے کے معاملات میں دخل اندازی کا اختیار کس نے دے رکھا ہے؟ سردار حسین بابک نے کہا کہ بادی النظر میں نیب حکومتی وزراء کے ساتھ اپنی معلومات شیئر کرتا ہے اور حکومتی اشاروں پر کیسز کھولنے اور گرفتاریوں کا الارم بجایا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ حکومتی ترجمان اور وزراء کس حیثیت سے نیب کے ترجمان بنے ہوئے ہیں؟ہم روز اول سے کہتے آ رہے ہیں کہ نیب جانبدار ادارہ ہے اور حکومتی اشاروں پر کٹھ پتلی کی طرح ناچ رہا ہے،عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے مظاہروں کے اعلان کے بعد سے قلیل عرصہ میں نیب کے2اعلیٰ حکام کی تبدیلی کیا معنی رکھتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ اگر احتسابی ادارہ لاڈلے کو بچانے اور اس کے مخالفین کے خلاف ہتھکنڈے استعمال کرنے کیلئے تیار ہے اور اپنی جانبداری ترک نہ کی تو پھر یہ جنگ کھل کر سڑکوں پر ہوگی،انہوں نے کہا کہ جو حکومت ایک سال میں کابینہ مکمل نہیں کر سکی،عوام کو ایک پیسے کا ریلیف نہیں دے سکی جبکہ6سال میں صوبے کو مالی مشکلات سے نہیں نکال سکی ایسی نااہل اور کرپٹ حکومت اخلاقی طور پر صوبے کی منجھی ہوئی اپوزیشن کو دھمکیوں سے مرعوب بھی نہیں کر سکتی، انہوں نے کہا کہ یہ حکومتی وزراء کی خام خیالی ہے کہ وہ اپوزیشن کو ڈرا دھمکا کر اپنے کالے کرتوتوں پر پردہ ڈال لیں گے، اے این پی24جون کو پشاور میں نیب کے دفتر کے سامنے عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کرے گی اور گزشتہ 6سال سے صوبے میں میگا کرپشن سکینڈل کیوں نظر نہیں آ رہے، انہوں نے کہا کہ حکومتی کرپشن کی لسٹ ایک ایک کر کے دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…