اسلام آباد(آن لائن)احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹوجج محمدبشیرکی عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتارملزمان حسین لوائی اورطحہ رضاکو12روزہ جسمانی ریمانڈپرنیب کے حوالہ کردیا۔گذشتہ روزنیب حکام نے دونوں ملزمان کو عدالت پیش کرتے ہوئے ملزمان سے تفتیش اورشواہداگٹھاکرنے کیلئے ریمانڈکی استدعاکی جس پروکیل صفائی نے مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ
نیب کے وارنٹ بھی جاری نہ کیے ملزمان ان کی تحویل میں ہی ہیں عدالت میں ریفرنس بھی زیرسماعت ہے تفتیش کیلئے ریمانڈلینے کی کیاضرورت ہے اور اگرتفتیش کرناہیت و دوران کسٹڈی ہی پوچھ گوچھ کرلیں، اس پرنیب پراسیکیوٹرنے کہاکہ قرضوں سے متعلق الگ انکوائری ہے جس میں تفتیش کرناہے اورملزمان کے وارنٹ بھی جاری ہوچکے ہیں تفتیش کیلئے عدالت نمبر2میں درخواست دے کراجازت لے رکھی ہے جس پرآج ہی ملزمان کو ہماری تحویل میں دیاگیاہے وکلاء کے ڈلائل سننے کے بعد عدالت نے دونوں ملزمان کویکم جولائی تک 12روزہ ریمانڈپرنیب کے حوالہ کرنیکاحکم سنادیا، اس موقع پرملزمان کی طرف سے اہل خانہ سے ملاقات کی استدعابھی کی گئی جبکہ ملزم حسین لوائی کی طرف سے کہاگیاکہ بلڈپریشرکا مریض ہوں پرہیزی کھانا اور ادویات کی فراہمی کیلئے حکم دیاجائے جس پر عدالت کے جج محمد بشیرنے کہاکہ نیب والے ملزمان کابہت خیال رکھتے ہیں آپ کو ادویات بھی دی جائیں گی جبکہ ان کا کھانا تو بہت معیاری ہوتاہے یہی کھانا یہ زرداری کو بھی دے رہے ہیں آپ سے سے متعلق بے فکرہوجائیں آپ کا خیال رکھاجائیگا۔