اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے گلالئی اسماعیل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر پی ٹی اے ، پیمرا ، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیا۔ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی ، جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ ملک، مذہب، اداروں کیخلاف کوئی بات ہو
تو ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرنا پیمرا پر لازم ہے۔انہوںنے کہاکہ اس طرح کی ایک درخواست کو نمٹا چکے ہیں، پی ٹی اے کے پاس فیس بنک بند کرنے کا میکنزم نہیں۔ سر کاری وکیل نے کہاکہ گلا لئی اسماعیل پر اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے۔ بعد ازاں عدالت نے پی ٹی اے ، پیمرا ، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیا۔