لاہور( این این آئی)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کیلئے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قطر کی جانب سے حال ہی میں ملک میں بے روزگاری کے خاتمے
کے لئے اس سال کے آخر تک ایک لاکھ افرادی قوت کے کوٹے پر عملدرآمد کا عزم ظاہر کیا۔معاون خصوصی نے کہا کہ وہ پاکستانیوں کے لئے ملازمتوں کے کوٹے میں مزید اضافے کیلئے قطر کے متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت ہنرمند افرادی قوت پیدا کرنے کے طریقوں پر غور کر رہی ہے۔