اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

منی لانڈرنگ کے ذریعے 26ممالک کو11ارب ڈالرز منتقل کئے گئے،وزیراعظم کے مشیر احتساب کے چونکا دینے والے انکشافات

datetime 28  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) مشیراحتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ 11ارب ڈالرز منی لانڈرنگ کے ذریعے 26ممالک منتقل کی گئی رقم واپس لائی جائے گی تاہم فی الحال ایک ارب ڈالر  کی ریکوری پر کام جاری ہے۔  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ 11ارب ڈالرز 26ممالک میں منتقل کیے گئے۔ یہ رقم واپس لائی جائے گی ہم مختلف ممالک سے معاہدے کر رہے ہیں اب کرپٹ عناصر کو کہیں پناہ نہیں ملے گی اور ان کو واپس لایا جائے گا۔ رقوم کی منتقلی پر شریف خاندان بچ نہیں سکے گا۔ جعلی اکاؤنٹس کیس میں فالودے والے

اور پاپڑ والے کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے نکلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اداروں کے خود مختار نہ ہونے کی وجہ سے منی لانڈرنگ کی روک تھام نہ ہوسکی تاہم آج ادارے خود مختار ہیں اور اپنے فیصلے خود کرتے ہیں، حکومت اداروں کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گی۔ مشیر احتساب نے کہا کہ ماضی میں باقاعدہ پلاننگ سے نیب کو تباہ کیا گیا اور انکے فنڈز روکے گئے، ہم نے نیب اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا اور ان کو فنڈز فراہم کیے۔ آج ادارے آزاد ہیں اور ان کو بہتر طریقے سے کام کرنے دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…