نارووال(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک صدارتی نظام کا متحمل نہیں ہو سکتا، اگلا سال آزاد اور منصفانہ الیکشن کا سال ہے۔ نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نہ تو کسی کو این آر او دے سکتی ہے اور نہ ہی کوئی لے رہا ہے،عمران خان کے نئے پاکستان کے ڈرامے عوام کے سامنے ایکسپوز ہو چکے ہیں،اس سے پہلے کہ عوام سڑکوں پر آئیں حکومت اپنی ناکامی تسلیم کر لے، عمران خان ڈر کراسمبلیاں توڑنے کی
دھمکیاں دیتے ہیں، ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے بلکہ عوام سے سزا دلائیں گے۔ قیاس آرائیاں ہیں کہ عمران اپنی شکست تسلیم کر چکے ہیں۔ احسن اقبال نے نئے الیکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سال آذاد اور منصفانہ لیکشن ہی ملک کو درپیش مسائل کا حل ہیں اس وقت کابینہ میں پیپلز پارٹی اور مشرف لیگ موجود ہے پی ٹی آئی کا صفایا ہو چکا ہے۔ یہ پاکستان پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ آصف زرداری اور مشرف کا ہے، پی ٹی آئی کا نیا پاکستان کہاں ہے؟ پی ٹی آئی ملک میں بد حالی کی علامت بن چکی ہے۔