اسلام آباد(آن لائن) نیشنل بینک حکام نے شریف خاندان کی عبداللہ شوگر مل کو قواعد کے برعکس اربوں روپے کے قرضے دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ قرضے 2016ء میں دیئے گئے تھے جب نواز شریف ملک کے وزیراعظم تھے اور قرضوں کی ادائیگی بھی انتہائی آسان شرائط پر دی گئی تھیں۔ نیشنل بینک حکام نے سات دسمبر 2016ء کو 1ارب 18 کروڑ روپے کے قرضے ری شیڈول کئے اور اس قرضے کی ادائیگی 12سال میں آسان اقساط پر وصول کرنے کی پیشکش دی
عبداللہ شوگر مل کے نام پر شریف خاندان نے کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری بھی کررکھی ہے اور تحقیقاتی اداروں نے اس پورے مل کا ریکارڈ حاصل کرکے اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات شروع کردی ہیں اس قرضے کی آخری قسط 2026 میں ٹائم فریم دیا گیا ہے جبکہ یہ سہولت کسی دوسرے شہری کو حاصل نہیں ہے اور یہ بھاری قرضے نیشنل بینک کے سابق صدر کے دور میں منظور ہوئے تھے جن کیخلاف اب احتساب عدالت میں کرپشن ریفرنس دائر ہے۔