پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

’’اپنے بیان پر قائم ہوں مجھے سلمان تاثیر نہ بنایا جائے ‘‘ شہلا رضا نے تنقید پر خاموشی توڑ دی ، کیا پیغام جاری کردیا

datetime 26  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پیپلزپارٹی کی خاتون رہنما اور وزیر برائے حقوق نسواں سیدہ شہلا رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ امیر معاویہؓ بارے ریمارکس پر قائم ہیں انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے بیان پر قائم ہوںمجھے سلمان تاثیر نہ سمجھا جائے۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کی خاتون رہنما شہلا رضا نے نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام آپس کی

بات میں حضرت امیر معاویہ ؓکانام ایسے انداز میں لیا کہ سوشل میڈیا صارفین سمیت پاکستان اور دنیا بھرکے مسلمانوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی،تفصیلات کے مطابق پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ”میری بھی ہسٹری کمزور ہے،کبھی آپ کہہ رہے کہ معاویہ کا طرز حکومت چاہئے،اب پوری ہسٹری اٹھا لیجئے اس میں معاویہ کا کہیں ذکر نہیں ہے“،اس دوران پروگرام کے میزبان منیب فاروق انہیں روکتے رہے کہ الفاظ کا چناؤ سوچ سمجھ کر ہوناچاہئے لیکن شہلا رضا نے اپنی بات اسے لہجے میں جاری رکھی۔جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔کچھ صارفین نے کہا کہ ”جو علی سے لڑے وہ قابل عزت نہیں“اس طرح کے لوگوں کو قومی ٹی وی پر بین ہونا چاہیے۔ہمارے قومی ایشوز سے توجہ ہٹانے کے لئے اس طرح کی باتیں کی جاتی ہیں۔واضح رہے کہ شہلا رضا کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی اور انہیں وزارت حقوق نسواں سندھ کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…