بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دوسروں پہ وہ خاتون الزام لگا رہی ہے جو پچھلی دفعہ وزارت سے جاتے ہوئے تین بسیں لے گئیں،رانا ثناء اللہ نے فردوس عاشق اعوان پر سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 25  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کئی پارٹیوں کی ترجمان رہنے والی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو عمران نیازی کے جھوٹ کو سچ بنانے کا ٹھیکہ دیا گیا ہے،اللہ کی شان ہے دوسروں پہ وہ خاتون الزام لگا رہی ہے جو  پچھلی دفعہ وزارت سے جاتے ہوئے تین بسیں لے گئیں،عاشق ایوان کا جھوٹ اور چوری کا تجربہ بھی دس فیصد مہنگائی کم نہیں کرسکتا۔

جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ اللہ کی شان ہے دوسروں پہ وہ خاتون الزام لگا رہی ہے جو جو پچھلی دفعہ وزارت سے جاتے ہوئے تین بسیں لے گئی،امید ہے نیب تحقیقات کر کہ فردوس عاشق عوان سے جلد تین بسیں برآمد کرے گی۔انہو ں نے کہا کہ درجن جماعتوں کی ترجمانی کرنے والے جمع ہوکر بھی عمران نیازی کا جھوٹ سچ نہیں بناسکے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے مطابق غریب اس لئے غریب ہے کیونکہ وزیراعظم کے حکم پر گیس کے بل کا ڈاکہ ڈالا گیا،ترجمان صاحبہ کی قانونی شہادت پر وزیراعظم کے خلاف عوام سے جعلسازی، دھوکہ دہی اور ڈاکہ کی کاروائی ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جھوٹے، نااہل اور نالائق  نیازی کی ترجمانی کرائے کے ترجمان کرکے کھڈے لائن لگ  چکے ہیں،نیازی کی نااہلی اور نالائقی خانہ بدوش ترجمانوں کے جھوٹ کے پردوں سے نہیں چھپ سکتی۔رانا ثنائللہ نے کہا کہ کئی پارٹیوں کی ترجمان رہنے والی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو عمران نیازی کے جھوٹ کو سچ بنانے کا ٹھیکہ دیا گیا ہے،عاشق ایوان کا جھوٹ اور چوری کا تجربہ بھی دس فیصد مہنگائی کم نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ ترقی کی شرح اڑھائی فیصد سے بڑھ نہیں سکتی،ارب یومیہ قرض لینے کی حقیقت تبدیل نہیں ہوگی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…