اسلام آباد(آن لائن)موبائل کمپنیوں کی طرف سے اربوں روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے یہ انکشاف ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے جو وزارت آئی ٹی نے پی اے سی کو بھیجی ہے جس میں کمپنیوں سے اربوں روپے کی ٹیکس ریکوری کی ہدایات دی گئی ہیں۔ موبائل کمپنیوں کیخلاف اربوں روپے کی ٹیکس چوری کی رپورٹ پر بحث اگلے ہفتے اجلاس میں ہوگی۔ دستاویزات کے مطابق ملک کی سب سے بری ٹیلی کام کمپنی نے ملازمین کی تنخواؤں سے ایک ارب 30کروڑ روپے کی کٹوتی کی تھی لیکن یہ بھاری رقوم قومی خزانے میں جمع ہی نہیں کرائی گئی جس پر اعلیٰ پیمانے
پر تحقیقات کا فیصلہ کیا جائے گا اور مقدمہ ایف آئی اے کو ارسال کرنے کا امکان ہے۔ دستاویزات میں معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد کی دو ٹیلی کام کمپنیوں نے سپلائرز کو کی گئی ادائیگیوں میں سے 22کروڑ کا انکم ٹیکس و دہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی کی تھی لیکن یہ رقوم ہی خزانہ میں جمع نہیں کرائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ چھ کمپنیوں نے ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 57کروڑ کا فراڈ کررکھا ہے۔ جس کا ابتدائیتحقیقات مکمل ہوئی ہیں اور ان قومی کمپنیوں سے 57کروڑ کی ریکوری کیلئے سخت اقدامات تجویز کیے گئے ہیں اس کا فیصلہ اگلے اجلاس میں ہوگا۔