بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

بلاول والد کو بچانے کیلئے ٹکریں مار رہے ہیں، انہیں پہلے بھی مشورہ دیا تھا اپنی والدہ۔۔۔! ،جنرل (ر) حمید گل کی صاحبزادی عظمی گل  نے کھری کھری سنادیں 

datetime 25  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنر ل(ر) حمید گل کی صاحبزادی عظمی گل نے کہا ہے کہ بلاول والد کو بچانے کے لئے ٹکریں مار رہے ہیں، انہیں پہلے بھی مشورہ دیا تھا کہ اپنی والدہ کے قریبی جیالوں سے تاریخ کا سبق پڑھیں، بینظیر بھٹوحمیدگل سے اہم معاملات میں مشورہ بھی لیتی تھیں،حمیدگل نے نظریاتی جدوجہد کے لئے حکیم محمد سعید محمد صلاح الدین ایس ایم ظفر۔ پروفیسر منور مرزا مجید نظامی خالد اسحاق ایڈوکیٹ زیڈاے سلہری سمیت دیگر کے ساتھ ملکر گروپ تشکیل دیا تھا۔

عمران خان اور عبدالستار ایدھی نے بھی اس پروگرام کی حمایت کی۔اس امر کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے حمید گل سے متعلق انٹرویو پر اپنے وضاحتی بیان میں کیا۔ محترمہ عظمی گل نے کہا ہے کہ بلاول اپنے والد آصف زرداری کو احتساب سے بچانے کیلئے  بھاگ دوڑ کر رہے ہیں ان کاحالیہ بیان کس ادارے پر دباو ڈالنے کی کوشش ہے اس کوماضی کے تناظر میں سمجھنا مشکل نہیں۔عظمی گل نے کہاکہ بلاول زرداری کو پہلے میں یہ بات یاد کراناضروری سمجھتی ہوں کہ بینظیر بھٹو کے خط میں بھی جنرل حمید گل کانام شامل کرایا گیا تھا جس کی معذرت کیلئے جنرل حمید گل کے پاس بینظیر شہید نے مخدوم امین فہیم کو بھیجا تھا اور بہت سی مجبوریاں بیان کی تھیں جن کاتعلق پاکستان مخالف عالمی لابی سے تھا۔ عظمی گل نے کہا کہ جنرل حمید نے حکیم محمد سعید،محمد صلاح الدین،ایس ایم ظفر، پروفیسر منور مرزا مجید نظامی خالد اسحاق ایڈوکیٹ زیڈاے سلہری جیسے دانشوروں سے مشاورت اور تعاون سے گروپ تشکیل دیا تھا جس کا مقصد نظریاتی جدوجہد تھی  عمران خان اور عبدالستار ایدھی نے بھی اس پروگرام کی حمایت کی لیکن مرحوم عبدالستار ایدھی کے ایک قریبی ساتھی نے جن کاتعلق پیپلز پارٹی سے تھا ایدھی صاحب کی سادہ طبیعت سے فائدہ اٹھاکر غلط فہمیاں پیداکیں کیونکہ حکیم سعید شہید اور مدید تکبیر محمد صلاح الدین سے پاکستان مخالف عناصر خوف زدہ تھے۔عظمی گل نے کہاکہ عبدالستار ایدھی جب پاکستان سے چلے گے تو مغربی ذرایع ابلاغ نے جس طرح پروپیگنڈہ کیا

اس سے ایدھی صاحب اصل سازش کو سمجھ گے پاکستان آنے کے بعد انہوں نے جنرل حمید گل کے کوارڈینیٹر طارق شاداب سے تفصیلی ملاقات کی اور بہت سی ان سازشوں کا ذکر کیا جن کااحساس انہیں جلاوطنی میں ہوا تھا  عبدالستارایدھی نے طارق شاداب کو بتایاتھا کہ ان پر مسلسل دباو ہے وہ فوج اور دفاعی بجٹ پر تنقید کریں۔ عظمی گل نے کہاکہ بلاول زردار ی ذمہ داری کے ساتھ غورکریں کہ جنرل حمید گل کے ایجنڈے سے متعلق مدید تکبیر محمد صلاح الدین کو شہید کس نے کیا اور بینظیر بھٹو کی رائے کیاتھی بلاول زرداری کو

ریکارڈ درست رکھنے کے لیے دیکھنا چا ہیے کہ بینظیر بھٹو صلاح الدین شہید کے گھر کیوں آئی تھیں اور کیاکہاتھا۔ عظمی گل نے کہاکہ اس کے بعد جنرل حمید گل کے دوسرے ساتھی حکیم سعید کو شہید کیاگیا جس سے بیان کی گئی سازشوں کو سمجھاجاسکتاہے۔ عظمی گل نے کہا بلاول زرداری کو یہ بات بتانا بھی ضروری ہے کہ ان کی والدہ اہم قومی امور میں جنرل حمید گل سے مشاورت کیاکرتی تھیں ہماری لایبریری میں وہ کتابیں موجود ہیں جو محترمہ بے نظیر بھٹو جنرل حمیدگل کو بطور گفٹ بھیجتی رہیں۔ عظمی گل نے کہاکہ بلاول زرداری تصادم، جھوٹے  الزامات کے بجائے حقائق پر نظر رکھیں اور اپنی پارٹی ملک دشمن ایجنڈے سے پاک کریں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…