اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو بلاول بارے بیان پر اخلاقی طورپر معافی مانگنی چاہیے۔ جمعرات کو پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم نے جس طرح کی زبان بلاول بھٹو لے خلاف استعمال کی وہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کو اخلاقی طور پر معافی مانگنی چاہیے۔ صحافی نے سوال کیا کہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان بلیک لسٹ
ہونے کا خدشہ ہے ایسے موقع پر اعجاز شاہ کو وزیر بنایا گیا۔رحمن ملک نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان بلیک لسٹ ہو گیا تو آئی ایم ایف کے قرضے بھی نہیں ملیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم چائنہ میں ہیں، چینی حکام سے درخواست کرتا ہوں کہ پاکستان کو قرضے سے نکالنے کیلئے مدد کرے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت سو بلین ڈالر کا پاکستان پر قرضہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ چائنہ سے درخواست ہے کہ وہ پچاس بلین ڈالر کی پاکستان کو مدد کریں۔