اسلام آباد (این این آئی)ایف بی آر نے نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کیلئے ترمیمی مسودہ تیار کرلیا۔ ذرائع ایف بی آرکے مطابق ایمنسٹی اسکیم اگلے مالی سال کے وسط تک جاری رکھنے کی تجویز دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق 30 جون 2019 تک اثاثے ظاہر کرنے کی صورت میں 5 فیصد ٹیکس ،ستمبر 2019 تک خفیہ اثاثے ظاہر کرنے پر 10 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ،
ذرائع نے بتایاکہ 31 دسمبر 2019 تک 20 فیصد ٹیکس لاگو کرنے کی تجویزکی گئی ، ایف بی آر حکام کے مطابق اسکیم کا اطلاق مقامی اور غیر ملکی اثاثوں پر ہوگا، منی لانڈرنگ یا دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں پر اسکیم کا اطلاق نہیں ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ بے نامی اکاونٹس رکھنے والوں کو بھی اسکیم میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ، 30 جون تک پراپرٹی ظاہر کرنے پر ایک فیصد، 30 ستمبر تک دو فیصد جبکہ 31 دسمبر تک چار فیصد وصولی کی تجویز دی گئی ، اسکیم صدارتی آرڈیننس کے زریعے جاری کرنے کے آپشن پر غور کیا گیا ،تجاویز کی منظوری وزیراعظم اور وفاقی کابینہ سے لی جائےگی۔ ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ کرپشن کیسز میں ملوث افراد پر اسکیم کا اطلاق نہیں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کیلئے اسکیم میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ۔ ذرائع ایف بی آرکے مطابق ایمنسٹی اسکیم اگلے مالی سال کے وسط تک جاری رکھنے کی تجویز دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق 30 جون 2019 تک اثاثے ظاہر کرنے کی صورت میں 5 فیصد ٹیکس ،ستمبر 2019 تک خفیہ اثاثے ظاہر کرنے پر 10 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ، ذرائع نے بتایاکہ 31 دسمبر 2019 تک 20 فیصد ٹیکس لاگو کرنے کی تجویزکی گئی ، ایف بی آر حکام کے مطابق اسکیم کا اطلاق مقامی اور غیر ملکی اثاثوں پر ہوگا