اسلام آباد (این این آئی) بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کوبی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کی بلاول بھٹو سے ملاقات کی ،ملاقات ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے چیمبر میں ہوئی جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں اختر مینگل نے اپنے اور حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے کے حوالے سے بھی بتایا۔ ملاقات میں اختر مینگل نے بلوچستان کی صورتحال پر بات کی ۔ اخترمینگل نے بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ دو سیاسی رہنما جب ملتے ہیں تو سیاسی بات ہوتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آنے والے حالات میں پیش قدمی کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جمہوری اداروں کہ مضبوطی پر بات ہوئی ہے۔ اختر مینگل کے مطابق ملاقات میں آنے والے دنوں کے حوالے سے پیش قدمی پر بات ہوئی ۔دریں اثناءپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے اخترمینگل کے تحفظات دور کر نے کی یقین دہانی کرائی ۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور اختر مینگل کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں بلوچستان کے مسائل پربات چیت کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے اخترمینگل کو یقین دہانی کرائی کہ کمیٹی کا نوٹیفکیشن وزیراعظم کی واپسی کے بعد جاری ہوجائیگا۔ بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کوبی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کی بلاول بھٹو سے ملاقات کی ،ملاقات ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے چیمبر میں ہوئی جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔