بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

 امریکی سفارتخانے میں فائرنگ رینج کی تعمیر ، عافیہ صدیقی کی واپسی اور ڈاکٹر شکیل آفریدی کی امریکہ کو حوالگی سے متعلق خبروں کا ڈراپ سین، بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 25  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ امریکی سفارتخانے میں کوئی فائرنگ رینج نہیں بن رہی ہے ، عافیہ صدیقی کی واپسی اور ڈاکٹر شکیل آفریدی سے متعلق پاکستان کے مو ¿قف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ،میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلا یاگیا ،عافیہ صدیقی کے معاملے پر امریکی حکام سے رابطے میں ہیں ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے ، عالمی برادری کشمیر میں ظلم و ستم بند کرانے کیلئے بھارت پر دباو ¿ ڈالے،پاک ایران مشترکہ اعلامیے میں کشمیر کا ذکر بہت بڑی کامیابی ہے،

ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی تکمیل کےلئے پرعزم ہیں،سعودی عرب میں پاکستانیوں کی رہائی کےلئے کام ہو رہا ہے، اس حوالے سے جلد اچھی خبر ملے گی۔ جمعرات ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری ہے اور تازہ کارروائیوں میں قابض بھارتی فوج نے دو نہتے کشمیریوں کو شہید کیا۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں موبائل فون سروس بھی معطل کردی گئی ہے ۔ترجمان نے کہاکہ کشمیری رہنما یاسین ملک کی حراست کی مذمت کرتے ہیں، ان کی اہلیہ مشال ملک یاسین ملک سے ملنا چاہتی ہیں، امید ہے بھارت مشال ملک کو ویزہ دے گا۔انہوںنے کہاکہ بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی ظلم و ستم روکا جائے۔ انہوںنے کہاکہ عالمی برادری کشمیر میں ظلم و ستم بند کرانے کیلئے بھارت پر دباو ¿ ڈالے۔ ترجمان نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کا سری لنکن ہم منصب سے ٹیلی فونی رابطہ ہوا،وزیراعظم نے انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کی خدمات کی پیشکش کی تاہم سری لنکن حکام کی طرف سے فورنزک ماہرین کو بھجوانے کے حوالے سے ابھی تک باضابطہ درخواست نہیں دی گئی،فورنزک ماہرین کو بھجوانے کے حوالے سے فیصلہ باضابطہ درخواست آنے پر کیا جائےگا۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ سری لنکا میں پاکستانی محفوظ ہیں ، دھماکوں میں تین خواتین زخمی ہوئیں ۔ ترجمان نے کہا کہ ایران میں وزیراعظم کے بیان کے معاملے پر وضاحت آ چکی ہے وزیراعظم نے نان سٹیٹ ایکٹرز کی بات کی تھی۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کے خلاف ایران اور افغانستان کا سرزمین استعمال ہوئی ۔ترجمان نے کہا کہ امریکی سفارتخانے میں کوئی فائرنگ رینج نہیں بن رہی ۔ ترجمان نے کہاکہ سری لنکا میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ وزیراعظم نے ایران کا دو روزہ دورہ کیا،دورہ ایران کا مقصد ہمسائیوں سے اچھے تعلقات کی پالیسی کو آگے لیکر چلنا تھا۔ انہوںنے کہاکہ دورے میں تجارت، زائرین سے متعلق بات چیت اور دیگر معاملات پر بات ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ ایران اورپاکستان نے مشترکہ طور پر مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کے حل کی بات کی۔ترجمان نے کہاکہ عالمی رہنماو ¿ں اور چینی قیادت سے وزیر اعظم کی ملاقاتین متوقع ہے۔

انہوںنے کہاکہ وسیع پیمانے پر چین میں ملاقاتیں ہونگی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عافیہ صدیقی کی واپسی اور ڈاکٹر شکیل آفریدی سے متعلق پاکستان کے مو ¿قف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اس حوالے سے غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی گئی اور میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ عافیہ صدیقی کے معاملے پر امریکی حکام سے رابطے میں ہیں اور 18 اپریل کو عافیہ صدیقی سے پاکستانی قونصل جنرل نے جیل میں ملاقات کی۔ انہو ںنے کہا کہ پاک ایران مشترکہ اعلامیے میں کشمیر کا ذکر بہت بڑی کامیابی ہے، ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی تکمیل کے لیے پر عزم ہیں۔ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانیوں کی رہائی کے لیے کام ہو رہا ہے، اس حوالے سے جلد اچھی خبر ملے گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…