اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سید خورشید شاہ نے عثمان بزدار اور گورنر پنجاب کو ہٹائے جانے کی پیشگوئی کردی۔ جمعرات کو میڈیا سے بات چیت کے دور ان صحافی نے خورشید شاہ سے سوال کیاکہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ یا گورنر میں سے کون جاتا ہوا نظر آرہا ہے ۔سید خورشید شاہ نے جواب دیا کہ وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب ہٹ ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کےلئے گورننس
کے مسائل پیدا ہورہے ہیں، عثمان بزدار کی کمزوری کے باعث گورننس اور ترقیاتی کاموں پر اثر پڑا ہے۔انہوںنے کہاکہ پنجاب میں نو ماہ سے کوئی کام ہوتا ہوا نظر نہیں آیا۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب جاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ جس معاملے پر زیادہ تردیدیں آئیں اس میں کوئی ضرور ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل اسد عمر کو ہٹائے جانے والے معاملے پر بھی تردیدیں دی گئیں تھیں۔