پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف کی سپریم کورٹ سے مستقل ضمانت کیلئے بڑا قدم اُٹھالیاگیا،سابق وزیراعظم کی اب حالت کیسی ہے؟ تشویشناک انکشافات

datetime 25  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد ،سابق وزیراعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ میں مستقل ضمانت کےلئے درخواست دائر کردی۔بدھ کو سابق وزیراعظم نے ضمانت ختم ہونے سے قبل سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

جس میں عدالت سے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے مستقل ضمانت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔15 صفحات پر مشتمل درخواست میں مو ¿قف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف کو دل اور گردوں کے امراض لاحق ہیں اور وہ ہائی بلڈ پریشر، شوگر اور گردوں کی تیسرے درجے کی بیماری میں مبتلا ہیں۔درخواست میں مو ¿قف اختیار کیا گیا کہ پاکستان، برطانیہ، امریکا اور سوئٹزر لینڈ کے طبی ماہرین کے مطابق نواز شریف کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں، ان کی مکمل صحت یابی 6 ہفتوں میں ناممکن ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے حکم نامے میں کہا کہ نواز شریف ضمانت میں توسیع کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں تاہم تحریری حکم نامے میں ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا حصہ شامل نہیں ہے، یہ ٹائیپنگ کی غلطی ہو سکتی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ نواز شریف کا علاج اسی ڈاکٹر سے ممکن ہے جس نے برطانیہ میں ان کا علاج کیا تھا، 26 مارچ کے حکم نامے میں سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ نواز شریف 6 ہفتوں کے دوران ملک چھوڑ کر نہیں جاسکتے، اس لیے پاکستان میں علاج کرانے کی پابندی پر نظر ثانی کی جائے۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 24 دسمبر 2018 کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو 7 سال قید کی سزا کا حکم دیا تھا۔سابق وزیراعظم لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹتے رہے جس کے دوران ان کی کئی بار طبیعت خراب ہوئی اور سپریم کورٹ نے 26 مارچ کو ان کی درخواست پر 6 ہفتوں کے لیے ضمانت منظور کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…