اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

آج بلاول نے خوب رٹا لگایا،جتنی مرضی لاتیں چلا لو ’’ابو‘‘ بچنے والے نہیں ،مراد سعید کاانتباہ

datetime 25  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این ) وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ آج چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے خوب رٹا لگایا تھا، جن پیسوں سے روٹی، کپڑا اور مکان ملنا تھا وہ آپ کی شاہ خرچیوں پر لگ گیا۔قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے مزید کہا کہ حادثاتی چیئرمین بھی ایک سال کی عمر میں کمپنی کے ڈائریکٹر بنے تھے۔

پی آئی اے، اسٹیل ملز پیپلز پارٹی نے تباہ کر دیے تھے، وہ ادارے اب اپنے پیروں پر کھڑے ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں کئی سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے لیکن اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ غربت سندھ میں ہے، تھر میں بچے بلک بلک کر مر رہے تھے لیکن یہ جشن منا رہے تھے، پاکستان میں سب سے زیادہ گھوسٹ اسکولوں کی تعداد سندھ میں ہیں۔مراد سعید نے کہا کہ یہ پیسوں سے متعلق جواب نہیں دیتے، غصہ کرتے ہیں،غصے کی وجہ یہ ہے کہ بھٹو ہاوس کا ایک بندہ گرفتار ہو گیا ہے، جتنی لاتیں چلانی ہیں چلا لو احتساب ہو کر رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اب بھی دھمکی دے کر گئے ہیں کہ پاکستان ٹوٹ سکتا ہے، نہ پاکستان کو خطرہ ہے، نہ اسلام کو خطرہ ہے، خطرہ ہے ان زرداروں کو،پاکستان تاقیامت قائم رہے گا۔وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ حادثاتی چیئرمین کو پھر کہتا ہوں کہ ابو بچنے والے نہیں، جتنی لاتیں چلانی ہیں چلا لیں، ان کے ابو کی کرپشن بچانے کے لیے ایک وزیر اعظم چلا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…