وفاقی کے بعد خیبر پختونخوا کابینہ میں ردوبدل ،صوبائی حکومت نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

25  اپریل‬‮  2019

پشاور(این این آئی) وزیراطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ 8 سے 10 روز میں صوبائی کابینہ میں ردوبدل ہوسکتا ہے۔خیبر پختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے وزیراعلیٰ محمود خان کے خلاف پروپیگنڈے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ محمود خان صوبے کے بااختیار وزیراعلیٰ ہیں جو تمام فیصلے کرتے ہیں، وہ کم گو اور ایماندار آدمی ہیں۔وزیراعظم عمران خان کو محمود خان پر اعتماد ہے اور ان کی کارکردگی باقی تینوں صوبوں کے

وزرائے اعلیٰ سے بہتر ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کے اندر اختلافات کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں اور وزیراعلیٰ کے اختیارات میں کوئی دخل اندازی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہاکہ وہ پورے صوبے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، ان کی ذات پر آج تک کوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکا۔صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعلی محمود خان تمام وزراء کی کارکردگی کی نگرانی کر رہے ہیں، 8 سے دس دن میں صوبائی کابینہ میں ردوبدل ہوسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…