وزیراعظم پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے، تہلکہ خیز بات کر دی گئی

24  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی)پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے ایران میں دہشت گردی سے متعلق بیان پر وزیراعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پر آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے، انہوں نے ایران میں جاکر تسلیم کیا کہ ہماری سرزمین سے دہشت گرد جاکر حملہ کرتے ہیں، انہوں نے وہ بات کہی

جو آج تک کسی نے نہیں کی تھی، ان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، عمران خان کو ایران میں جاکر یہ کہنا چاہیے تھا کہ ایران سے دہشت گرد آئے اور ہمارے 14 جوانوں کو شہید کرکے چلے گئے۔خورشید شاہ نے کہا کہ خدا کو مانو اور رحم کرو تم لوگ پاکستانی ہو، خود کہتے ہو کہ 6 بار مودی کو فون کیا لیکن وہ بات کرنے کیلئے تیار نہیں، آپ پاکستان اور مسلمانوں کے دشمن مودی کے جیتنے کی دعا کرتے ہو، پاکستان کا وزیراعظم غیرت مند ہوتا ہے جو بھارت و مودی کے آگے نہیں جھک سکتا۔وومن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ ہم اس حلقے میں کھڑے ہیں جہاں سے تبدیلی سرکار نے انتخاب لڑا تھا، انہوں نے کہاکہ یہ حلقہ آج ماضی سے زیادہ مشکلات کا شکار ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسی نے اس ملک کی غریب خواتین کے بارے نہیں سوچا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، انہوں نے کہاکہ یہ واحد حکومت ہے جس نے آٹھ ماہ میں 8 ارب ڈالر قرض لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی خوشحالی ہی معیشت کی خوشحالی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ادویات کی قیمتیں بھی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج کوئی چولہا نہیں جلاتا کہ اضافی بل آ جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جسکا 2013 میں 300 روپے بل آتا تھا آج اسکا بل 3 ہزار روپے آتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈالر 70 سے بڑھا کر 150 تک لے گیا کیا یہ تبدیلی نہیں ہے؟،پٹرول کی قیمت 70 سے 120 روپے ہو گئی یہ تبدیلی نہیں ہے؟،

ایک کروڑ نوکریاں چھین کر 50 لاکھ دے گا کیا یہ تبدیلی نہیں ہے؟،جن لوگوں نے اس کو وزارت عظمی دی ہے اس پر وہ خوش ہے،اس نے کہا تھا کہ میں کبھی پارلیمنٹ میں آوں گا تو سوالات کے جوابات دوں گا۔انہوں نے کہاکہ اس ملک کے لوگ جلدی سمجھ گئے ہیں کہ تبدیلی سرکار کیا ہے،تبدیلی سرکار کا اصل مقصد کنٹینر پر چڑھ کر وزارت عظمی لینی تھی،وزارت عظمی لے کر مودی سے دوستی کرنی تھی جس کے لئے 6،6 فون مودی کو کرتا ہے اور کہتا ہے کہ مودی جواب نہیں دیتا۔



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…