ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف کیلئے اللہ کافی ہے، 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکری دینے کے وعدے پرآپ کو زبان پھسلنے کا بہانہ نہیں بنانے دینگے، ن لیگ نے وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

datetime 24  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ اپنا قد بڑھانے کیلئے نواز شریف صاحب کا نام بار بار کیوں لیتے ہیں؟،نواز شریف کیلئے اللہ کافی ہے، آپ عوام پر ظلم ڈھانے پر معافی مانگیں،بلاول بھٹو کے بارے میں آپ کا بیان افسوسناک اور آپ کی ذہنی پستی کی عکاسی کرتا ہے،50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکری دینے کے وعدے پرآپ کو زبان پھسلنے کا بہانہ نہیں بنانے دیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب نواز شریف کو کچھ دینا آپ کی اوقات سے بڑی بات ہے، نواز شریف نے جب بھی کچھ مانگا اپنے اللہ سے مانگا،آپ کا لہجہ بتا رہا ہے کہ آپ اپنی نالائقی اور نا اہلی کے آگے بے بس ہو چکے ہیں۔16 ارب یومیہ قرضہ، مہنگائی 10 فیصد، ترقی کی شرح 2.5 فیصد، پیڑول، بجلی اور گیس مہنگی کرکیعوام پر اور کتنا ظلم کریں گے۔عوام 20 سال سے آپ کا ڈرامہ دیکھ رہے تھے، ہر روز آپ کی اصلیت سامنے آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب اپنی فکر کریں آج کل تو آپ کی عوامی این آر او کی مدت شروع ہو گئی ہے۔شہباز شریف کے بڑے منصوبے چھوڑیں ایک میٹرو بنا کر دکھائیں،آپ کے پاس پیسہ ہو بھی تو آپ کے پاس صرف مایوسی ہے کیونکہ آپ نالائق اور نااہل ہیں۔آپ اللہ سے ڈریں، بلاول بھٹو کے بارے میں آپ کا بیان افسوسناک اور آپ کی ذہنی پستی کی عکاسی کرتا ہے،آپ کی زبان آپ کی تعلیم، تربیت اور ذہنیت کا خوب بتاتی ہے،آپ کی آج تقریر کے بعد یقین ہو گیا کہ اللہ آپ کو کبھی عزت نہیں دے سکتا،سیاست اور جمہوریت میں بد ترین مخالف دیکھے لیکن آپ سا کم ظرف مخالف سیاسی تاریخ میں نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ عوام رو رو کر اللہ کے حضور آپ سے نجات کی دعا مانگ رہے ہیں،اپنا قد بڑھانے کے لئے نواز شریف صاحب کا نام بار بار کیوں لیتے ہیں؟،نواز شریف کی لئے اللہ کافی ہے، آپ عوام پر ظلم ڈھانے پر معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ 16ارب یومیہ قرض لے رہے ہیں جس کا پچھلی حکومتوں سے کوئی تعلق نہیں۔کیوں قبائلی لوگوں سے جھوٹ بول رہے ہیں؟ وہ پشاور میٹرو کے ایک کھرب کے کھڈے دیکھ چکے ہیں۔50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکری دینے کے وعدے پر آپ کو زبان پھسلنے کا بہانہ نہیں بنانے دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…