فیصل آباد(آن لائن)سعودی حکومت نے پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے سٹیکر ویزا ختم کر کے پیپر ویزا (E-Visa) کا اجرا کرنے کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی ، ویزے کے اجرا پر پاکستانی عمرہ زائرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی آن لائن کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پرسعودی حکومت وزرات مذہبی امور وحج عمرنے پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے سٹیکر ویزا ختم کر کے پیپر ویزا (E-Visa) کا اجرا کرنے کے فیصلہ کیا ہے
اور اس سلسلہ میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جبکہحج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین حافظ شفیق کاشف نے اس فیصلہ کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سٹیکر ویزا کے خاتمے سے ہر سال عمرہ زائرین اور ٹریول ایجنٹس سٹیکر ختم ہونے یا پھربھاری تعداد میں ویزے جاری نہ کرنے پر سفارتخانوں کی وجہ سے جو نقصان اٹھاتے تھے وہ اس نقصان سے بچ سکے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے ایک بڑا اقدام اٹھایا ہے جس پر پاکستان کے عوام اپنے خصوصی رعایت پر ان کے مشکور ہے اور آج سے اس ویزے کے اجرا پر عمرہ زائرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے انہوں نے کہا کہ سعودی قیادت کی طر ف سے عمرہ ویز کے ریٹس کو کنٹرو ل کرنے سعودی عرب میں عمرہ زائرین کے لیے قیام و طعام اور نقل و حرکت کے لیے جو بہترین انتظامات کئے گئے پاکستان کا نجی شعبہ بھی حج و عمرہ زائرین کے یے اپنے انتظامات کو بہتر بنائے گا ۔ حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ حج وعمرہ پالیسی میں سعودی عرب کی طرف سے حالیہ تبدیلیوں کے فوائد عام زائرین تک پہنچانے کے لیے خصوصی اقدامات کئے جائیں گئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو ای ویزا لسٹ میں شامل کرنا پاک سعودیہ درینہ اور شاندار اور تعلقات کا مظہر ہے ۔