پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی،من مانا اضافہ کرنیوالی دوا ساز کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

datetime 23  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی ، قیمتوں میں من مانا اضافہ کرنیوالی دوا ساز کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا جبکہ مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دواساز کمپنیوں سے منافع کی رقم واپس لیکر بیت المال میں جمع کروائی جائے گی، تمام اسٹیک ہولڈر کی مشاور ت سے ادویات کی قیمتیں کم کی جائیں گی۔

مشیر اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ عوام کو ادویات کی قیمتیں بڑھنے پر شدید پریشانی کا سامنا تھا، مشیر صحت نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ادویات کی قیمتو ں میں اضافے پر بریفنگ دی۔تمام اسٹیک ہولڈر کی مشاور ت سے ادویات کی قیمتیں کم کی جائیں گی۔مشیر صحت اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتوں کے بعد ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دواساز کمپنیوں نے جو منافع کمایا ہے وہ واپس لیکر بیت المال میں جمع کروایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو مکمل ریلیف دیا جائے گا، رمضان میں مہنگائی کرنے والوں کی نگرانی کریں گے ۔فردوس عاشق نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں مہنگائی کی شرح پچھلے دور سے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی امپورٹ اور ایکسپورٹ کم ہورہی ہیں، اس حوالے کابینہ اجلاس میں اسٹریٹجی بہت ضروری ہے۔ مسلم ممالک خاص طور ایران ہمارا ہمسایہ نہیں اسلامی برادرملک ہے، ان کے ساتھ کچھ غلط فہمیوں کی بنیاد پر کچھ چیزیں جنم لے رہی تھیں ان کا تدارک بہت ضروری تھا۔ایرانی قیادت کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے پہلی بار جنرل باجوہ کے دورے پر کشمیر کو ایک متنازع ایشو مانا اور پاکستان کی مدد کی۔ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان اور ایران کو مل کر دونوں ممالک کے کلچرل ،مذہبی تعلقات اور تجارتی رشتوں کو مضبوط بناناہے۔ وزیراعظم کی تقریرایک نیا عزم ہے،جس کے تحت دونوں ممالک کو آگے بڑھنا ہے۔ خطے میں اقتصادی راہداری منصوبہ جو دونوں ممالک کا جڑا ہے وہ اس وقت منقطع ہے اس کو جوڑنا ہوگا، وزیراعظم نے دورہ ایران پر کابینہ کو اعتماد میں لیا ۔ وزیراعظم عمران خان آئندہ دورہ چین کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…