بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

خصوصی کا اختیارات سے تجاوز ، تین وفاقی وزراء کے بعد وزیراعظم کے دو معاونین بھی پھنس گئے ،انٹیلی جنس اداروں نے رپورٹ وزیراعظم کو بھجوا دی ،افسوسناک انکشافات

datetime 23  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) تین وفاقی وزراء کے بعد انٹیلی جنس اداروں نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نشریات یوسف بیگ مرزا اور ایک غیر اعلانیہ معاون خصوصی کی اختیارات سے تجاوز سے متعلق رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دی ہے۔ قبل ازیں انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق وفاقی وزراء اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ کام کرنے والے تین افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نشریات یوسف بیگ مرزا کے خلاف بائیس کروڑ روپے کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت نیب کے پاس ہیں جو پہلے ہی تحقیقات کا آغاز کر چکا ہے۔ مصدقہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ انٹیلی جنس رپورٹس میں وزیراعظم کو بتایا گیا ہے کہ یوسف بیگ مرزا کے خلاف پی ٹی وی سپورٹس کے ساتھ دیگر معاملات میں بھی کرپشن کے ثبوت موجود ہیں اور ایسے داغدار شخص کی وزیراعظم سیکرٹریٹ میں موجودگی پی ٹی آئی حکومت کے ویژن کی نفی کرتی ہے اس لئے اس سلسلے میں ضروری اقدامات فوری طور پر کئے جائیں۔وزیراعظم سیکرٹریٹ میں لابنگ کرکے ایک اشتہاراتی کمپنی کے مالک کا دفتر حاصل کرنا حکومت کی شفافیت پر ایک سوالیہ نشان بنتا جارہا ہے۔ مذکورہ شخص شہر اقتدار میں خود کو وزیراعظم کا معاون خصوصی ظاہر کرتا ہے حالانکہ ایسا کوئی نوٹیفکیشن بھی موجود نہیں ہے۔ مزید برآں خود کو معاون خصوصی ظاہر کرنے والے اس شخص کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس نے حکومت کی اشتہارات کی کمپین بھی غیر قانونی طور پر حاصل کی اور قانون کے مطابق دیگر اشتہاراتی کمپنیوں کے ساتھ بڈنگ کا عمل مکمل کئے بغیر ہی سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اس اشتہاراتی کمپنی پر نوازشات کیں اور یہ سارا معاملہ اپوزیشن کسی بھی وقت پارلیمنٹ کے فلور پر لانے کا ارادہ رکھتی ہے جو کہ حکومت کیلئے سبکی کا باعث بن سکتا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ غیر اعلانیہ معاون خصوصی وزیراعظم سیکرٹریٹ میں رہ کر یہ تاثر بھی دیتا ہے کہ اس کا ذاتی ٹی وی چینل اپوزیشن کے تابڑ توڑ حملوں کا ہر وقت جواب دیتا ہے۔

انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر اس سے پہلے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے تین ملازمین کو فارغ کیا گیا تھا ان میں سے ایک کا تعلق بزدار فیملی سے بھی تھا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کو انٹیلی جنس اداروں نے تین وفاقی اور ایک صوبائی وزیر سے متعلق بھی رپورٹس بھجوائی تھیں جن میں ان کی کرپشن اور اختیارات سے تجاوز بارے آگاہ کیا گیا تھا جس کے بعد وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں کریک ڈاؤن کیا تھا ان وزراء کے اکاؤنٹس اور اثاثوں بارے تحقیقات بھی جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی صفوں میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی آغاز کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…