جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

العزیزریفرنس میں سزا کیخلاف اپیل پر نوازشریف کو ریلیف مل گیا،ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 23  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پرمشتمل ڈویڑن بنچ نے العزیزیہ ریفرنس میں سزاکے خلاف اپیل پر سابق وزیراعظم نوازشریف کے استثنیٰ کی درخواست منظورکرتے ہوئے پیپربکس میں مکمل ریکارڈدوبارہ پیش کرنے کاحکم دے دیا۔

گذشتہ روزسماعت کے دوران خواجہ حارث عدالت پیش ہوئے اورکہاکہ اگرٹرائل کورٹ نے کوئی دستاویز ریکارڈکاحصہ نہیں بنائی تویہاں نہیں پڑھ سکتے پیپر بکس تو ہمیں مل چکی ہیں لیکن یہ مکمل نہیں ہیں،بہت سی دستاویزات موجود نہیں ہیں،پیپر بک کو ابھی درست کرنے کی ضرورت ہے،پیپر بکس میں سلیکٹڈ ریکارڈ لگا ہے مکمل نہیں،جوپارٹ ون ہمیں دیاگیاوہ کوئی اورہے اورجوعدالت کودیاگیاوہ کوئی اورہے کچھ اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی پیپربک کے ساتھ نہیں ہیں دستاویزات کیوں غائب ہیں یہ نہیں پتا،میں نے عدالت کو نامکمل ریکارڈ کی نشاندہی کردی ہے،جس پرجسٹس عامرفاروق نے کہاکہ ریکارڈ تو مکمل آنا چاہیے،پیپر بکس اپنی سہولت منگوائی جاتی ہے تاکہ مکمل ریکارڈ ہو،برانچ کوبلاکر پوچھ لیتے ہیں ایساکیوں ہوا جوبھی ریکارڈبرانچ کے پاس آیاہوگا اس نے اسی کی کاپی کرائی ہوگی، عدالت نے پیپر بک کو دوبارہ ترتیب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیاکہ پیپر بکس میں مکمل ریکارڈ دوبارہ پیش کی جائے عدالت نی پیپر بکس کو ترتیب دینے کے لیے منور دگل ایڈووکیٹ اور نیب کے ایک نمائندے کو شامل ہونے کی ہدایت کرتے ہوئی نواز شریف کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظورکرلی اورسماعت9مئی تک کیلئے ملتوی کردی۔مکمل پیپربکس ملنے پرکاروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…