عمران خان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں، بیرون ملک جانے پر پابندی لگائی جائے، بڑا مطالبہ کر دیا گیا

23  اپریل‬‮  2019

لاہور( این این آئی )پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ عمران خان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں اس لئے ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگائی جائے،عمران خان دیار غیر میں ملک کی جگ ہنسائی کرتا پھر رہا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیلیکٹڈوزیراعظم جہاں بھی جاتا ہے ملک کو بدنام کر کے ہی واپس آتا ہے، ایران میں جرمنی اور جاپان کی جنگ کا ذکر چھیڑ کر خان صاحب نے تاریخ کا بھی مذاق اڑایا ہے،تاریخ کا مذاق اپنی جگہ عمران خان

وطن عزیز کا مذاق اڑاتا پھر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو جرمنی اور جاپان دوسری عالمی جنگ میں اتحادی تھے ،خان صاحب نے ان میں لڑائی کروا دی،جو ملک دنیا کے الگ الگ کونوں میں آباد ہیں عمران خان نے ان کی سرحدیں ملوا دیں۔نیا پاکستان بنانے کے بھونڈے مذاق کے بعد اب عمران خان نئی دنیا بنانے چلا ہے، ایسے شخص کا وزیراعظم رہنا ملک کیلئے خسارہ ہی خسارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے عمران خان کو نااہل اور نالائق کہا اورعمران خان نے ثابت کردیا کہ وہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…