اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کاکہنا ہے کہ پاکستان میں صدارتی نظام ریفرنڈم کے ذریعے لایا جا سکتا ہے، انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے بیان میں کہا کہ صدارتی نظام کے لیے دو تہائی اکثریت سے ترمیم کرنا ہو گی۔ وزیر قانون نے کہاکہ وزیراعظم، کابینہ یا وزارت قانون میں فی الحال قانون سازی پر غورنہیں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے ذریعے بھی وزیراعظم منظوری لے سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آئینی طریقے سے صدارتی نظام لایا جائے تو جمہوری ہو گا۔ وزیر قانون نے کہا کہ اگر عوام صدارتی نظام لانا چاہیں تو عوام کا فیصلہ پارلیمان سے زیادہ مقدم ہے لیکن صدارتی نظام کے لیے فی الوقت وزارت قانون میں کوئی قانون سازی نہیں کی جا رہی۔